1974-05-28



مصباح الحق کی پیدائش
مصباح الحق
٭28 مئی 1974ء پاکستان کے ایک ممتاز بیٹسمین مصباح الحق کی تاریخ پیدائش ہے۔
مصباح الحق میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 8 مارچ 2001ء کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں۔ وہ 15 مئی 2013 تک 39 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 3سنچریوں کی مدد سے 2419رنز اسکور کیے ہیں۔انھوں نے 114 ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیلے ہیں اور بغیر کسی سنچری کی مدد کے 3279 رنز بنائے ہیں ۔۔۔ ان کے کریڈٹ پر 39 ٹی 20 میچ بھی ہیں جن میں ان کامجموعی اسکور 788 رنز ہے ۔