Birth Centenary of Mohamed Ali Habib
محمد علی حبیب کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

15 مئی2000ء کو پاکستان کے ممتاز بنکار محمد علی حبیب کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جو ان کی تصویر سے مزین تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے بنایا تھا اور اس کی مالیت دو روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں  MAHOMED ALI HABIB (Philnthropist) 1900-1959 کے الفاظ تحریر تھے۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک کا جاری کردہ یہ ڈاک ٹکٹPhilnthropist of Pakistan سیریز کا حصہ تھا۔

UP