1995-04-15


پاکستان کے رینگنے والے کیڑوں (Reptiles) کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
1995ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے رینگنے والے کیڑوں (Reptiles) کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کے پہلے چار ڈاک ٹکٹ 15اپریل 1995ء کو جاری ہوئے جن پر سانپوں کی چار اقسام کی تصاویر بنی تھیں۔ چھ چھ روپے مالیت کے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرز عبداللہ صدیق اور مسعود الرحمان نے تیا رکیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر ان سانپوں کے نام اردو میں سنگچور، کالا ناگ، اژدہا اورکوڑیالا اور انگریزی میں KRAIT, COBRA, PYTHON اور VIPERتحریر تھے۔