Admiral Saeed Muhammad Khan
پاک بحریہ کے سربراہ۔ ایڈمرل سعید محمد خان

 ایڈمرل سعید محمد خان

(نو، نومبر ۱۹۹۱ء تا نو، نومبر ۱۹۹۴ء)

پاک بحریہ کے بارہویں سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان یکم ستمبر 1936ء کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1958ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا ۔1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیا اور نشان امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات حاصل کیے۔ 9 نومبر 1991ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 9 نومبر 1994ء تک اس عہدے پرفائز رہے۔  بعد ازاں انہیں ہالینڈ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا۔

UP