1985-05-27

پاکستان کی پہاڑی چوٹیاں سیریز کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
27مئی 1985ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوب صورت سیٹ جاری کیاجن کی مالیت 40پیسے اور ایک روپیہ تھی ۔ 40پیسے والے ڈاک ٹکٹ پرپاکستان کی پہاڑی چوٹی راکا پوشی اور ایک روپیہ والے ڈاک ٹکٹ پرپاکستان کی پہاڑی چوٹی نانگا پربت کی تصاویر شائع کی گئی تھیں۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر ان پہاڑی چوٹیوں کے نام بھی لکھے تھے اور ان کی بلندی بھی تحریر کی گئی تھی۔