Islamabad New Capital
اسلام آباد کے قیام پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

29 نومبر 1966ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسلام آباد کے قیام کے موقع پر دو یادگاری ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر سیکریٹریٹ کی عمارات اور فیلڈ مارشل ایوب خان کی تصویر شائع کی گئی تھیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب محکمۂ ڈاک نے کسی بھی شخصیت کی تصویر سے مزین کوئی ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہ ڈاک ٹکٹ جناب مسرت حسین زبیری کی کوششوں سے جاری ہوئے تھے اور انہیں پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ اشفاق غنی نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP