1986-12-10
4740 Views
مولانا اظہر حسن زیدی کی وفات
مولانا اظہر حسن زیدی
٭10 دسمبر 1986ء کو عالم اسلام کے عظیم خطیب اور عالم دین مولانا سید اظہر حسن زیدی لاہور میں وفات پاگئے۔
مولانا اظہر حسن زیدی 12 دسمبر 1914ء کو بجنور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1920ء میں وہ نوگانوں ضلع مراد آباد کے ایک دینی مدرسے میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے سید الفقہا حضرت علامہ سید سبط نبی سے اکتساب فیض کیا۔
قیام پاکستان کے بعد آپ لاہور میں قیام پذیر ہوئے جہاں آپ سالہا سال تک عشرۂ مجالس سے خطاب کرتے رہے۔مولانا اظہر حسن زیدی کی تقاریر عوام اور خواص، سب میں یکساں پسند کی جاتی تھیں۔ نکتہ آفرینی آپ پر ختم تھی۔ آپ کی مجلس مستقل داد و تحسین کے نعروں سے گونجتی رہتی تھی۔ آپ کی تقاریر کا مجموعہ خطیب آل محمد کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔آپ لاہور میں کربلاگامے شاہ میں آسودۂ خاک ہیں۔