مولانا سید صفدر حسین نجفی
٭3 دسمبر 1989ء کو نامور عالم دین، مفسر قرآن اور ماہر تعلیم مولانا سید صفدر حسین نجفی لاہور میں وفات پاگئے۔
مولانا سید صفدر حسین نجفی 1933ء میں علی پور ضلع مظفر گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ نے پہلے حضرت مولانا سید محمدیار شاہ نجفی سے اور پھرنجف اشرف سے تعلیم حاصل کی۔مولانا سید صفدر حسین نجفی 1956ء میں جامع المنتظر سے منسلک ہوئے اور صدر مدرس کے عہدے تک پہنچے۔ آپ کی تصانیف اور تالیفات کی تعداد خاصی زیادہ ہے جن میں 27 جلدوں پر مشتمل تفسیر نمونہ سرفہرست ہے۔ ان کے علاوہ آپ کی تصانیف میں قرآن کا دائمی منشور، حقوق اور اسلام، مبادیات حکومت اسلامی، چہل آدمی اور دین حق عقل کی روشنی میں اور تراجم میں تذکرہ الخصواص، توضیح المسائل، سعادت الابدیہ، معدن الجواہر اور ارشاد القلوب کے نام شامل ہیں۔ آپ لاہور میں جامعہ المنتظر ماڈل ٹائون لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔