1982-10-14



پنجاب یونیورسٹی کے قیام کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یادگار ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
اکتوبر 1982ء میں پاکستان کی قدیم ترین جامعہ، پنجاب یونیورسٹی کے قیام کی صد سالہ تقریبات منائی گئیں۔
اس موقع پر 14 اکتوبر 1982ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جس پر پنجاب یونیورسٹی کا مونو گرام اور واللّٰہ المشرق والمغرب اور The University of the Punjab1882-1982 کے الفاظ طبع کئے گئے تھے۔ 40پیسے مالیت کا یہ خوبصورت ڈاک ڈاک پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کے استاد سید تنویر رضوی نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کے ساتھ محکمہ ڈاک نے چھ خوبصورت لیبلز بھی جاری کئے جن پر پنجاب یونیورسٹی کی مسجد، یونیورسٹی ہال، پنجاب یونیورسٹی لائبریری، سینیٹ روم، یونیورسٹی کی رصدگاہ اور یونیورسٹی لاء کالج کے پرانے کیمپس کے اسکیچز طبع کئے گئے تھے۔