توفیق عمر کی پیدائش

توفیق عمر کی پیدائش

٭20جون 1981ء بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے پاکستان کے اوپنر بیٹسمین توفیق عمر کی تاریخ پیدائش ہے۔
توفیق عمر لاہور میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 29 اگست 2001ء کو ملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔ انہوں نے اس پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی اور یوں انہوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنانے والے آٹھویں پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ توفیق عمر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر  43میچ کھیلے اور 7سنچریوں کی مدد سے 2943 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے 22 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی حصہ لیا اور کل 504 رنز اسکور کیے۔

UP