


٭ اردو کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 20 جون 2018ء کو کراچی میں وفات پا گئے۔
٭ مشتاق احمد یوسفی 4 اگست 1923ء کو ٹونک (بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے معاشیات میں ایم اے کیا اور پھر بنکاری کے شعبے کو ذریعہ معاش بنایا۔ وہ کئی بنکوں کے سربراہ رہے اور پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
مشتاق احمد یوسفی کا شمار اردو کے صف اوّل کے مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت اور آب گم کے نام شامل ہیں۔ ظہیر فتح پوری نے ان کی تحریروں کے بارے میں کہا تھا کہ ہم اردو مزاح کے عہد یوسفی میں جی رہے ہیں۔
مشتاق احمد یوسفی کو ان کی ادبی خدمات پر حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1999 میں ستارہ امتیاز اور 2002 میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔ مشتاق احمد یوسفی کو ان کی ادبی خدمات پر حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1999 میں ستارہ امتیاز اور 2002 میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔