1983-06-20

تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا ۔ اس سیریز کے سات مختلف سیٹ 1975ء اور1982ء کے دوران جاری ہوئے۔ 1983ء میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا گیا اور اس سلسلے کے چارمزید ڈاک ٹکٹ 15فروری 1983ء کو، ایک ڈاک ٹکٹ 19مئی 1983ء کو اور ایک مزید ڈاک ٹکٹ 20جون 1983ء کوجاری ہوا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستان میں پائے جانے والے ہرن چنکارا کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں اس کا نام CHINKARA Gazella gazella bennetti تحریر تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت ایک روپے تھی اور یہ ڈاک ٹکٹ میسرز سیکورا سنگاپور (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں طبع ہواتھا۔