Death of Ali Nawaz Wafai
علی نواز وفائی کی وفات

علی نواز وفائی

٭27 مئی 2000ء کو سندھ کے نامور ادیب، دانشور، صحافی اور سیاست دان علی نواز وفائی کراچی میں وفات پاگئے۔
علی نواز وفائی 24 مئی 1925ء کو سکھر میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد دین محمد وفائی کا شمار سندھ کے نامور اہل قلم میں ہوتا ہے۔ علی نواز وفائی نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت سے کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے قیام کے بعد وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ جام صادق علی کے دور حکومت میں انہوں نے وزیراعلیٰ کے مشیر کے فرائض بھی انجام دیئے۔
علی نواز وفائی نے چند کتابیں بھی یادگار چھوڑیں جن میں یادگار مولانا دین محمد وفائی، رتی جی ربان، بلند پایو سچ اور بہ کوڑ کے نام شامل ہیں۔ علی نواز وفائی کراچی میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP