1982-04-08
2867 Views
جہانگیر خان نے پہلی مرتبہ برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتا
جہانگیر خان
٭ 8 اپریل 1982ء کو پاکستان کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے پاکستان کے ہدایت جہاں کو برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دے کریہ اعزاز پہلی مرتبہ حاصل کیا۔ گزشتہ برس انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیف ہنٹ کے ہاتھوں شکست کھائی تھی تاہم نومبر 1981ء میں وہ ورلڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔جہانگیر خان نے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ مسلسل دس مرتبہ جیتی۔ ان کا یہ ریکارڈ نہ صرف ابھی تک ناقابل تسخیر ہے بلکہ اس کے ٹوٹنے کا دور دور تک کوئی امکان بھی نظر نہیں آتا۔