1998-03-26





آشا پوسلے کی وفات
آشا پوسلے
٭26 مارچ 1998ء کو پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کی ہیروئن آشا پوسلے لاہور میں وفات پاگئیں۔
آشا پوسلے کا اصل نام صابرہ بیگم تھا اور وہ 1927ء میں ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1946ء میں انہوں نے فلم کملی سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔آشا پوسلے نے ہیروئن کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں ویمپ کا کردار بھی ادا کیا بلکہ اس کردار میں وہ ہیروئن سے زیادہ پسند کی گئیں۔ آشا پوسلے کے والد ماسٹر عنایت علی ناتھ فلمی دنیا سے بطور موسیقار منسلک تھے اور ان کی ایک بہن رانی کرن بطور اداکارہ اور دوسری کوثر پروین بطور گلوکارہ فلمی دنیا سے منسلک رہی تھیں۔