2002-04-28





پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کی پچاسویں سالگرہ کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
28اپریل 2002ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کی پچاسویں سالگرہ کے حوالے سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت پانچ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر مہاتما گوتم بدھ کے دو مجسموں کی تصاویربنی تھیں اور ان کے کیپشن کے ساتھ50th ANNIVERSARY OF PAKISTAN - JAPAN RELATIONS اور2002 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔