پیرپگارا ششم
٭20 مارچ 1943ء جدوجہد آزادی کے ایک اہم رہنما پیرپگارا ششم سید صبغت اللہ شاہ راشدی کا یوم شہادت ہے۔
سید صبغت اللہ شاہ راشدی 1909ء میں پیدا ہوئے تھے۔ 12 برس کی عمر میں آپ گدی نشین ہوئے۔ انگریز سامراج سے شدید نفرت آپ کو ورثے میں ملی تھی چنانچہ انگریزوں کا آپ کا وجود کھٹکنے لگے چنانچہ انہوں نے آپ کو قتل کے ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کرلیا۔ اس مقدمے میں آپ کی پیروی قائداعظم نے کی، مگر انگریزوں نے آپ کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔ رہائی کے بعد انہوں نے سانگھڑ کے قریب گڑنگ کے مقام پر اپنی تحریک کا آغاز کیا۔ انگریزوں نے مشتعل ہوکر آپ گرفتار کرکے آپ پر بغاوت کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا اور سندھ میں مارشل لاء نافذ کردیا۔ حکومت نے آپ کو سزائے موت کا حکم سنایا اور 20 مارچ 1943ء کو آپ کی سزا کے حکم پر علمدرآمد کرکے آپ کی جسد مبارک کو کسی نامعلوم مقام پر دفن کردیا۔ ہر سال 20 مارچ کو آپ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔