Birth of Hasan Raza
حسن رضا کی پیدائش

حسن رضا

٭11 مارچ 1982ء پاکستان کرکٹ کے کھلاڑی حسن رضا کی تاریخ پیدائش ہے۔
24 اکتوبر 1996ء کو فیصل آباد میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کھلاڑی حسن رضا نے ٹیسٹ کیپ حاصل کرکے دنیا کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس دن ان کی عمر 14 سال 228 دن تھی۔
اس کے چند روز بعد 30 اکتوبر 1996ء کو انہوں نے 14 سال 234 دن کی عمرمیں کوئٹہ میں زمبابوے کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل کر ایک روزہ میچوں کے بھی سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
حسن رضا سے پہلے پاکستان کے تین کھلاڑی، دنیا کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے تھے۔ حسن رضا سے پہلے مشتاق محمد، مشتاق محمد سے پہلے نسیم الغنی اور نسیم الغنی سے پہلے یہ اعزاز خالد حسن کے پاس تھا،جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں حسن رضا سے پہلے عاقب جاوید، جاوید میاں داد اور وسیم راجہ بھی اپنے اپنے زمانے میں دنیا کے سب سے کم عمر کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے تھے۔
حسن رضا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 7 ٹیسٹ میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 235 رنز اسکور کیے۔ ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 16 میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 242 رنز اسکور کیے جبکہ وہ 16 ٹی ۔20 میچز بھی کھیل چکے ہیں۔
 

UP