Hamid Ali Bela
حامد علی بیلا کی وفات

حامد علی بیلا ایک پاکستانی لوک گلوکار تھے۔ انہوں نے اپنے فن کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ حامد علی بیلا کچھ اس طرح ڈوب کر کافیاں، غزلیں اور گیت گاتے کہ سننے والوں پر سحر طاری ہو جاتا، پٹیالہ گھرانے کی آواز سب سے پہلے ریڈیو پاکستان سے گونجی اور پھر شاہ حسین، غلام فرید، محمد بخش کی کافیاں گاتے گاتے یہ فقیر منش فنکار فن اور شہرت کی بلندیوں کو چھوتا گیا۔ پی ٹی وی، اسٹیج، میلوں اور نجی تقریبات میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے۔ شاہ حسین کی لکھی ہوئی ایک کافی حامد علی بیلا کی سب سے بڑی پہچان ہے: مائے نی میں کِنّوں آکھاں درد وچھوڑے دا حال نی ان کے دیگر مشہور گیت یہ ہیں۔

چل میلے نوں چلئے

اسی وت نہ دنیا آونا

ربا میرے حال دا محرم توں

حامد علی بیلا نے مسحور کن گائیکی کی بدولت کئی ایوارڈ پائے۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1994ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ حامد علی بیلا نے اندرون لاہور میں ایک کمرے میں عمر گزار دی۔ حامد علی بیلا 27 جون 2001ء کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔ ۔۔۔

تحریر: طارق جمیل ۔۔۔

UP