Moha Raja Ranjeet Sing
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی وفات

مہاراجہ رنجیت سنگھ

٭27 جون 1839ء کو پنجاب کا مشہور حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ لاہور میں وفات پاگیا۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ 1780ء میںگوجرانوالہ کے مقام پر پیدا ہوا تھا۔ بچپن میں ہی اس کی بائیں آنکھ چیچک سے ضائع ہوگئی تھی۔ 1799ء میں اس نے لاہور پر قبضہ کرکے اسے اپنے راج دھانی بنالیا اور تین سال بعد 1802ء میں امرتسر بھی فتح کرلیا۔ چند ہی برس میں وہ پورے وسطی پنجاب کا حکمران بن گیا۔ انگریز اس کی اس پیش قدمی سے بڑے خائف تھے چنانچہ 1809ء میں عہد نامۂ امرتسر کی رو سے دریائے ستلج کی اس کی سلطنت کی جنوبی حد قرار دے دیا گیا اس کے بعد اس نے شمال مغرب کا رخ کیا اور پشاور تک کے علاقے فتح کرکے اپنی سلطنت میں شامل کرلیا۔ وہ پنجاب کی پہلی سکھ سلطنت کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی لاہور میں ہے۔

UP