Shahadat of Tipu Sultan
ٹیپو سلطان کی شہادت

ٹیپو سلطان

٭ ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کا اصل نام فتح علی خان تھا اور وہ 20 نومبر 1750ء کو پیدا ہوئے تھے ۔ان کے والد حیدر علی نے18 ویں صدی کے اوائل میں جنوبی ہند میں سلطنت میسور کے نام سے ایک بڑی سلطنت قائم کی تھی جس کا صدر مقام سرنگا پٹم تھا۔ حیدر علی پہلی شخصیت تھے جنہوں نے انگریزوں کے خلاف جہاد کا آغاز کیا۔ وہ اپنی وفات کے بعد اپنے فرزند ٹیپو سلطان کے لیے دو ورثے چھوڑ کر رخصت ہوئے، ایک تاج و تخت اور دوسرا انگریزوں کے خطرے کا انسداد۔ ٹیپو سلطان نے دونوں ورثے جوانمردی سے سنبھالے۔ انہوں نے انگریزوں سے دو زبردست لڑائیاں لڑیں مگر اپنوں کی غداری اور مرہٹوں کی امداد سے انگریزوں نے ٹیپو سلطان کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔ 4 مئی 1799ء کو یہ بہادر شخص میدان جنگ میں لڑتا ہوا شہید ہوگیا۔
ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد انگریز رفتہ رفتہ پورے ہندوستان پر قابض ہوگئے تاہم ٹیپو سلطان نے آزادی کی جس آگ کو روشن کیا تھا وہ برابر سلگتی رہی اور ڈیڑھ سو سال بعد انگریزوں کو ہندوستان سے رخصت ہونا پڑا۔
ٹیپو سلطان کا مشہور قول تھا: گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے۔ انہوں نے اپنے عمل اور کردار سے اپنے اس قول کو سچ کر دکھایا۔
4 مئی 1799ء ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کی تاریخ شہادت ہے۔

 

UP