Death of Master Afzaal Hussain
ماسٹر افضال حسین کی وفات

ماسٹر افضال حسین

٭10جولائی 1987ء کو پاکستان کا پہلا پرچم تیار کرنے والے خیاط ماسٹر افضال حسین کراچی میں وفات پاگئے۔
ماسٹر افضال حسین 1907ء میں بلند شہر میں پیدا ہوئے تھے بعدازاں وہ دہلی منتقل ہوئے جہاں انہوں نے اپنے بھائی الطاف حسین کے ساتھ حسین برادرز کے نام سے خیاطی کی دکان کھول لی۔ اپنے علاقے کے مسلم لیگ کے سرگرم کارکن ڈاکٹر عبدالغنی قریشی کے مشورے پر وہ مسلم لیگ کی تنظیم نیشنل گارڈ میں شریک ہوگئے۔ جون 1947ء میں ان کے بھائی الطاف حسین نے انہیں آکر کہاکہ ہمیں پاکستان کا پہلا پرچم سینا ہے، چنانچہ ماسٹر افضال حسین نے پیمائش اور رنگوں کے تناسب سے کپڑے کی تراش خراش کرکے الطاف حسین کو دیا جسے انہوں نے سی کر مسلم لیگ کے دفتر میں پہنچا دیا۔ اتفاق سے اسی وقت ایک انگریز فوٹو گرافر نے ان کی تصویر کھینچ لی جو بعد میں لائف میگزین میں چھپی۔ ماسٹر افضال حسین اور الطاف حسین کو اس پرچم کی سلائی کا معاوضہ بھی ملا تھا مگر وہ انہوں نے مسلم لیگ کے فنڈ میں دے دیا۔ ماسٹر افضال حسین کراچی میں نیوکراچی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP