2005-08-14
3554 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ امین گل جی
امین گل جی
پاکستان کے مشہور مجسمہ ساز امین گل جی 1960ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اسماعیل گل جی پاکستان کے نامور مصوروں میں شمار ہوتے تھے۔
اسماعیل گل جی کی خواہش تھی کہ امین گل جی ایک بینکار بنیں۔ چنانچہ امین گل جی نے امریکہ سے معاشیات کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ اس تعلیم کے دوران ان کی طبیعت فنون لطیفہ کی جانب مائل ہوئی۔ انھوں نے اسلامی فن و ثقافت کے موضوع پر مقالہ تحریر کیا اور پھر جلد ہی مجسمہ سازی کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ ان کی مجسمہ سازی کا آغاز جیولری کے چھوٹے چھوٹے فن پاروں کی تخلیق سے ہوا۔ اب ان کا شمار پاکستان کے نامور مجسمہ سازو ںمیں ہوتا ہے۔ ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2005 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔