پاکستان اور جاپان کے درمیان مختلف ترقیاتی منصوبوں اور مختلف بیماریوں کے انسداد میں تعاون کی پچاسویں سالگرہ کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
8نومبر 2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اورمختلف بیماریوں کے انسداد میں حکومت جاپان کے تعاون کی پچاسویں سالگرہ کے حوالے سے چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت پانچ، پانچ روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر ان منصوبوں کی عکاسی کی گئی تھی جن میں حکومت جاپان نے پاکستان کی مدد کی تھی۔ یہ منصوبے تھے: خصوصی افراد کی فنی تربیت، فرینڈشپ ٹنل (کوہاٹ)، غازی بروتھا ہائیڈرو پاوراور پولیو کے مرض کا انسداد۔ ان ڈاک ٹکٹوںپران منصوبوں کی عکس کشی کی گئی تھی اور انگریزی میں ان منصوبوں کے نام اورGOLDEN JUBILEE OF JAPANS ASSISTANCE FOR ECONOMIC DEVELOPMENT AND COOPERATION FOR ERADICATION OF DISEASES کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔






