لاہور میں پاکستان کی دسویں قومی اسکاوٹ جمبوری کا انعقاد

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

8سے15 نومبر 1985ء کے دوران لاہور میں پاکستان کی دسویں قومی اسکاوٹ جمبوری منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے علاوہ ایشیا پیسیفک اور عرب خطے کے ممالک کے پندرہ ہزار سے زیادہ اسکاؤٹس نے شرکت کی۔
یہ قومی اسکاوٹ جمبوری ایک ایسے موقع پر منعقد ہورہی تھی جب دنیا بھر میں انٹرنیشنل یوتھ ائیر منایا جارہا تھا۔ چنانچہ اس اسکاوٹ جمبوری کو انٹرنیشنل یوتھ ائیر اسکاوٹ جمبوری کا نام دیاگیا۔ اس موقع پر 8نومبر 1985ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 60پیسے مالیت کا ایک خصوصی تکونا ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر PAKISTAN NATIONAL BOY SCOUT JAMBOREE 8-15 Nov 1985 LAHORE کے الفاظ تحریر تھے اور اسکاؤٹ تنظیم کا لوگو بنا تھا ۔  یہ ڈاک ٹکٹ پاکستانی سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP