1995-08-14
2274 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر انور نسیم
ڈاکٹر انور نسیم
پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر انور نسیم7 دسمبر 1935ء کو پسرور ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے گولڈ میڈل کے ساتھ ایم اے اور ایڈنبرا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا۔ خرد حیاتیات، بایو ٹیکنالوجی اور جینی انجینئرنگ کے شعبوں میں خصوصی مہارت کے سبب ڈاکٹر انور نسیم متعدد ملکی و غیر ملکی سائنسی اداروں کے مشیر اور رکن رہے۔ خاصا وقت بیرون ملک گزارنے کے بعد ڈاکٹر صاحب 1993ء میں پاکستان واپس آگئے اور پاکستان اکیڈمی آف سائنس سے وابستہ ہوگئے۔ ڈاکٹر انور نسیم سینکڑوں مقالات اور کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور شعر و ادب سے بھی وابستہ ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 14 اگست 1999ء کو ستارہ امتیاز عطا کیا تھا۔