1990-08-14
2188 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ضیغم زیدی
ضیغم زیدی
پاکستان کے نامور پریس فوٹوگرافر ضیغم زیدی کا پورا نام سید ضیغم حسین زیدی تھا اور وہ مظفر نگر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ روزنامہ جنگ، پاکستان ٹائمزاور مساوات سے وابستہ رہے۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ذاتی فوٹو گرافر تھے۔ انہیں ایوب خان کے دور حکومت، جنگ ستمبر، شملہ معاہدے اور اسلامی سربراہ کانفرنس کی تصاویر کھینچنے کا اعزاز حاصل تھا۔
حکومت پاکستان نے ضیغم زیدی کو 14 اگست 1990ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ان کا انتقال 12 ستمبر 2006 کو ہوا۔