1986-08-14
5583 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اظہر لودھی
اظہر لودھی
ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وڑن کے مشہور براڈکاسٹر اور نیوز کاسٹر جالندھر میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد راولپنڈی میں سکونت اختیار کی۔ گورڈن کالج راولپنڈی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ریڈیو پاکستان میں ملازمت اختیار کی۔ 1966ء سے پاکستان ٹیلی وژن سے خبریں پڑھنی شروع کیں۔ بعض ڈراموں میں اداکاری بھی کی۔ نیوز کاسٹنگ کے علاوہ کمپیئرنگ کے شعبے میں بھی نام پیدا کیا۔ پاکستان ٹیلی وژن کے بعض اہم انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہے۔ 14 اگست 1986ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔