1981-08-14
2076 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ الیگژینڈر رابرٹ وکٹر رولو
الیگژینڈر رابرٹ وکٹر رولو
پاکستان کے معروف فوٹو گرافر الیگژینڈر رابرٹ وکٹر رولو8 نومبر 1910ء کو لندن میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے مشہور پورٹریٹ فوٹو گرافرز میں ہوتا ہے۔ تحریک پاکستان کے دنوں میں انہوں نے اس تحریک کی بڑی یادگار تصاویر کھینچیں جو پاکستان کا ایک بہت اہم اثاثہ ثابت ہوئیں۔ 14 اگست 1981ء کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔
الیگژینڈر رابرٹ وکٹر رولو2 فروری 1995ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ وہ گورا قبرستان، جیل روڈ، لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔