1992-06-07


رہبر اول کی تیسویں سالگرہ اور خلا کے عالمی سال کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
7جون1992ء کو پاکستان کے پہلے خلائی جہاز ’’رہبر اول‘‘ کو خلا میں بھیجے جانے کی تیسویں سال گرہ اور خلاکے عالمی سال کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپے اور دو روپے مالیت کے دویادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ جن کے ڈیزائن بالترتیب الیاس جیلانی اور سید علی افسرنے تیا رکیے تھے۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر INTERNATIONAL SPACE YEAR 1992 کا لوگو بنا تھا۔ ایک روپے والے ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے پہلے خلائی جہاز رہبر اول کی تصویر بنی تھی اورانگریزی میں30 YEARS OF THE FIRST ROCKET (REHBAR-1)LAUNCHED BY PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے جبکہ دو روپے والے ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں INTERNATIONAL SPACE YEAR 1992 کے الفاظ درج تھے۔