ریڈ کراس اور ہلال احمر کے قیام کی ایک سو پچیسویں سال گرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
8مئی 1988ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ریڈ کراس اور ہلال احمر کے قیام کی ایک سوپچیسویں سال گرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت تین روپے تھی اور اس کا ڈیزائن انجمن ہلال احمرپاکستان نے فراہم کیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں RED CRESCENT/RED CROSS MOVEMENT ، PAKISTAN RED CRESCENT SOCIETY اور125 YEARS AT WORK AND STILL DEVELOPING کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔






