25 February
اپوا کے قیام کی تیسویں سال گرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

22 فروری 1949ء کو کراچی میں خواتین کی ایک کل پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا) کا قیام عمل میں آیا۔ اس تنظیم کی سرپرست اعلیٰ بیگم خواجہ ناظم الدین اور محترمہ فاطمہ جناح قرار پائیں اور بیگم رعنا لیاقت علی خان کو اس تنظیم کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ اس کانفرنس میں جن خواتین نے شرکت کی ان میں بیگم شائستہ اکرام اللہ، بیگم جہاں آرأ شاہ نواز، بیگم سلمیٰ تصدق حسین، لیڈی نصرت ہارون، بیگم فضل الرحمن اور بیگم شہاب الدین کے نام سرفہرست تھے۔
25فروری 1979ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اپواکے قیام کی تیسویں ویں سالگرہ کے موقع پر  50پیسے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرمیاں محمد سعید نے تیار کیا تھا۔

UP