1786-11-29
10983 Views
سید احمد شہید کی پیدائش
سید احمد شہید
٭ برصغیر پاک وہند کے عظیم مجاہد آزادی سید احمد شہید کی تاریخ پیدائش 29نومبر1786ء ہے۔
آپ شاہ عبدالعزیزدہلوی کے شاگرد تھے۔ 1826ء میں آپ نے اعلان کیا کہ سکھوں کی برھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کے باعث مسلمانوں پر جہاد فرض ہو گیا۔ آپ بہت سے مجاہدین کے ہمراہ صوبہ سرحد پہنچے۔ آخری معرکہ بالا کوٹ کے مقام پر ہوا جہاں 6 مئی1831ء کوحضرت سید احمد شہید نے جام شہادت نوش کیا۔ آپ کے دوش بدوش شاہ ولی اللہ کے پوتے شاہ اسماعیل بھی شہادت سے سرفراز ہوئے۔ آپ دونوں کے مزار بالا کوٹ کے مقام پر مرجع خلائق ہیں۔