2008-05-30
4991 Views
گوگی علائو الدین کی وفات
گوگی علائو الدین
٭ پاکستان کے اسکواش کے معروف کھلاڑی گوگی علائو الدین 9 ستمبر 1950ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔
1967ء میں انہوں نے قومی جونیئر شپ اور 1970ء اور 1971ء میں برٹش امیچر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔1972ء اور 1973ء میں انہوں نے پاکستان اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتی۔ 1973ء اور 1975ء میں وہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے مگر بالترتیب جونابیرنگٹن اور قمر زمان کے ہاتھوں شکست کھا گئے تھے۔
٭30 مئی 2008ء کو گوگی علائو الدین وفات پاگئے۔