Death of Zafar Masood
ظفر مسعود کی وفات

ظفر مسعود

٭24 مئی 1981ء کو پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو کے مشہور فنکار ظفر مسعود قاہرہ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ظفر مسعود نے پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور ڈراموں خدا کی بستی، زیر زبر پیش، انکل عرفی، آبگینے، بندش اور کرن کہانی میں کام کرکے بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے لاہور مرکز کی ڈرامہ سیریز ایک محبت سو افسانے کے چند ڈراموں میں بھی ناقابل فراموش اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے پانچ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جن میں سے تین فلمیں اردو میں اور دو فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔
ان دنوں وہ قاہرہ میں ایک شپنگ کمپنی میں ملازم تھے اور کار میں کہیں جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔وہ کراچی میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP