1994-05-03
9495 Views
منصور بلوچ کی وفات
منصور بلوچ
٭3 مئی 1994ء کو ٹیلی وژن اور فلم کے معروف فن کار منصور بلوچ لاہور میں وفات پاگئے۔
منصور بلوچ 1942ء میں موضع عبداللہ خان لونڈ ضلع نواب شاہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز سندھی زبان میں بننے والی فلم توں جی گالیھوں سجن سے کیا تھا جبکہ ٹیلی وژن پر انہیں ذوالفقار نقوی نے اپنے ڈرامے انکوائری آفیسر سے متعارف کروایا تھا۔ منصور بلوچ نے ٹیلی وژن کے معروف ڈرامہ سیریلز دیواریں اور جنگل سے شہرت حاصل کی تھی۔ دیواریں میں بہترین اداکاری پر انہیں پی ٹی وی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
منصور بلوچ گائوں بچھری ضلع نواب شاہ میں آسودۂ خاک ہیں۔