1962-11-03
3817 Views
فلم ’’گھونگھٹ‘‘ ریلیز ہوئی
گھونگھٹ
٭3 نومبر 1962ء کو فلم ساز ہدایت کار‘ کہانی نگار اور موسیقار خورشید انور کی یادگار فلم گھونگھٹ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے نغمے تنویر نقوی نے تحریر کیے تھے جب کہ کاسٹ میں نیر سلطانہ‘ سنتوش‘ نیلو‘ لیلیٰ‘ طالش اور ببو شامل تھے۔ اس فلم نے 1962ء میں چار نگار ایوارڈ حاصل کرکے اس برس سب سے زیادہ نگار ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ گھونگھٹ نے جن شعبوں میں نگار ایوارڈ حاصل کیے تھے ان میں بہترین اداکار :سنتوش کمار، بہترین موسیقار:خورشید انور، بہترین عکاس:نبی احمد اور بہترین تدوین کار :علی شامل تھے۔