1951-04-09
2833 Views
ہاشم خان نے پہلی مرتبہ برٹش اوپن جیتی
ہاشم خان
٭9 اپریل 1951ء کو لندن میں پاکستان کے کھلاڑی ہاشم خان نے مصر کے کھلاڑی محمود الکریم کو 5-9 ‘9۔صفر اور 9۔صفر سے ہرا کر پہلی مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ہاشم خان نے سات برس پہلے بمبئی میں آل انڈیا اسکواش چیمپین شپ اور دوبرس پہلے 1949ء میں پاکستان چیمپین شپ جیتی تھی۔
ہاشم خان 1958ء تک اسکواش کے افق پر چھائے رہے۔ اس دوران انہوں نے صرف ایک مرتبہ (روشن خان سے) شکست کھائی اور سات مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔