Death of Jafar Malik
جعفر ملک کی وفات

جعفر ملک

٭24 مارچ 2006ء کو پاکستان کے مشہور فلم ساز اور ہدایت کار جعفر ملک وفات پاگئے۔ ان کی عمر 85 سال تھی۔
جعفر ملک نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز انور کمال پاشا کے فلم ساز ادارے کمال پکچرز سے کیا تھا۔ 1957ء میں ان کی زیر ہدایت بننے والی نغمہ بار فلم سات لاکھ میں پورے پاکستان میں دھوم مچادی۔ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ ان کی اس فلم نے پہلے پانچ نگار ایوارڈز حاصل کئے تھے۔ جعفر ملک کی دیگر فلموں میں مکھڑا، گلشن، شکاری، کمانڈر، پتھر تے لیک، پنج دریا، سجن مندے کدی کدی، سہنا مکھڑا اور گھبرو کے نام شامل تھے تاہم گزشتہ بیس برس سے وہ فلمی صنعت سے ریٹائر ہو کر گمنامی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔
 

UP