1995-11-19
3042 Views
پاکستان کی سرزمین پر پہلا خودکش حملہ
خودکش حملہ
٭19 نومبر 1995ء کو اسلام آباد میں واقع مصری سفارت خانے میں کار میں نصب کئے گئے دو بموں کے دھماکے ہوئے جن میں سفارت خانے کے ڈپٹی چیف مشن سمیت 17 افراد جاں بحق اور 90 افراد زخمی ہوگئے۔ مصر کے پاکستان میں سفیر اس دھماکے کے وقت دفتر میں موجود نہیں تھے اس لئے وہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہے۔
اس دھماکے کے تھوڑی دیر بعد قاہرہ میں مصر کی تین تنظیموں نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جن میں سب سے بڑی جماعت جماعۃ اسلامیہ تھی جبکہ دیگر دو جماعتوں کے نام انٹرنیشنل جسٹس اور جہاد بتائے گئے تھے۔
بعض واقفان حال بتاتے ہیں کہ مصری سفارت خانے میں ہونے والا یہ دھماکا کار میں نصب کئے گئے بموں کا شاخسانہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک خودکش حملے کا نتیجہ تھا اور یہ پاکستان کی سرزمین پر ہونے والا پہلا خودکش حملہ تھا۔