Death of Luqman, Film Director
لقمان کی وفات

ہدایت کار لقمان

٭23 جنوری 1994ء کو پاکستان کے نامور ہدایت کار لقمان لاہور میں وفات پاگئے ۔
لقمان 1924ء کے لگ بھگ دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے شوکت حسین رضوی سے تدوین کاری اور ہدایت کاری کے اسرار و  رموز سیکھے اور قیام پاکستان سے پہلے ایک فلم ہم جولی کی ہدایات دیں۔
قیام پاکستان کے بعد لقمان، لاہور میں اقامت پذیر ہوئے اور ایک فلم شاہدہ کی ہدایات دیں۔ یہ وہی فلم ہے جس کے بارے میں لقمان کا دعویٰ تھا کہ یہ پہلی فلم تھی جو مکمل طور پر قیام پاکستان کے بعد تیار ہوئی۔ (تفصیلات کے لئے دیکھیے: مارچ 1949ء)۔ شاہدہ کامیاب نہیں ہوسکی جس کے بعد لقمان نے کئی برس بڑے مشکل حالات کا سامنا کیا۔ اس کے بعد ان کی اگلی فلم محبوبہ بھی ناکامی سے دوچار ہوئی۔ مگر 1955ء میں بننے والی فلم پتن نے ان پر کامیابی کے دروازے کھول دیئے۔ لقمان کی دیگر فلموں میں لخت جگر، آدمی، ایاز، فرشتہ، محل، افسانہ، اک پردیسی اک مٹیار، پاکیزہ، دنیا نہ مانے، پرچھائیں اور وفا کے نام سرفہرست ہیں۔
لقمان لاہور میں مسلم ٹائون کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
 

UP