Birth of Allama Naseer ul Ijtihadi
علامہ نصیر الاجتہادی کی پیدائش

علامہ نصیر الاجتہادی

٭15 فروری 1931ء پاکستان کے نامور عالم دین، خطیب اور مصنف علامہ نصیرالاجتہادی کی تاریخ پیدائش ہے۔
علامہ نصیر الاجتہادی کا اصل نام سید نصیر حسین رضوی تھااور وہ لکھنؤ میں برصغیر کے ممتاز علمی گھرانے خاندان اجتہاد میں پیدا ہوئے تھے۔  آپ کے جد علامہ سید احمد کو آیت اللہ العظمی اور مرجع وقت اخوند کاظم نے علامہ ہندی کے خطاب سے سرفراز کیا تھا۔
علامہ نصیرالاجتہادی کی پرورش بڑے علمی ماحول میں ہوئی۔ آپ مدرسۂ ناظمیہ لکھنؤ کے فارغ التحصیل تھے اور آپ نے مفتی اعظم ہند مفتی احمد علی، مولانا ایوب، مولانا ناظم حسین اور علامہ مرتضیٰ حسنین سے بھی فیض حاصل کیاتھا۔
علامہ نصیر الاجتہادی اتحاد بین المسلمین کے زبردست داعی تھے۔ آپ نے عربی کی کئی کتابوں کو اردو میں منتقل کیا جن میں نہج الفصاحت اور کتاب کربلا کے نام سرفہرست ہیں۔ آپ نے پاکستان ٹیلی وژن سے کئی برس تک مجالس سے شام غریباں سے خطاب کیا۔
3 فروری 1990ء کو علامہ نصیرالاجتہادی کراچی میں وفات پا گئے اور کراچی ہی میں مسجد زین العابدین، بفرزون کے احاطہ میں آسودۂ خاک ہوئے۔
 

UP