صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ نجیب احمد
نجیب احمد
اردو اور پنجابی کے معروف شاعر، نجیب احمد کا اصل نام محمد طفیل ہے اور وہ 8 اگست 1946ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ شعری مجموعے ’’عبارتیں‘‘ اور ’’زرِ ملال‘‘ کے نام سے شائع ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
نجیب احمد لاہور میں قیام پذیر ہیں۔






