صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔یونس جاوید
یونس جاوید
اردو کے معروف ادیب اور ڈرامہ نگار، یونس جاوید 23 اکتوبر 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ حلقہ اربابِ ذوق کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ تصانیف میں آخر شب، رگوں میں اندھیرا، تیز ہوا کا شور ، میں ایک زندہ عورت ہوں، آوازیں، ربا سچیا رب قدیر، ایک چہرہ یہ بھی ہے، کانچ کا پل، اقبالیات کی مختلف جہتیں، رنجش اور دل کا دروازہ کھلا ہے کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف میں 14 اگست 2013 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ لاہور میں قیام پذیر ہیں۔






