صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ غنی پرواز
غنی پرواز
بلوچی زبان کے نامور شاعر اور ادیب غنی پرواز 15 اگست 1945ء کو تحصیل کیچ کے گاؤں نزار آباد میں پیدا ہوئے۔ 100 سے زیادہ کتابوں کے مصنف ہیں۔ تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے ۔حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف میں 14 اگست 2010 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ تربت بلوچستان میں قیام پذیر ہیں۔






