صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ جاوید نیازی ، بابر نیازی
جاوید نیازی ، بابر نیازی
پاکستان کے مشہور لوک فنکار جاوید نیازی اور بابر نیازی پاکستان کے مشہور فنکار طفیل نیازی کے فرزند ہیں اور فنی دنیا میں نیازی برادران کے نام سے معروف ہیں۔ موسیقی کی دنیا میں ان کے فنی سفر کا آغاز 1981ء میں ہوا۔ انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد طفیل نیازی اور استاد سلامت علی خان سے حاصل کی۔
جاوید نیازی اور بابر نیازی دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2008 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔






