صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ جاوید شاہین
جاوید شاہین
اردو کے معروف شاعر، ادیب اور مترجم جاوید شاہین کا اصل نام اختر جاوید تھا اور وہ 28 اکتوبر 1932ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں شعری مجموعوں زخم مسلسل کی ہری شاخ، صبح سے ملاقات، جاگتا لمحہ، محراب میں آنکھیں، نیکیوں سے خالی شہر، دیر سے نکلنے والا دن اور ہوا کا وعدہ کے علاوہ ان کی خودنوشت سوانح عمری مرے ماہ و سال کے نام شامل ہیں۔ جاوید شاہین 23 اکتوبر 2008ء کو اسلام آباد میں وفات پاگئے اورلاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے ۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔






