Khawaja Najam Hasan
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ خواجہ نجم حسن

خواجہ نجم حسن

پاکستان ٹیلی وژن کے سابق پرڈیوسر، کنٹرولر ، جنرل مینیجر اور ڈائرکٹر خواجہ نجم حسن کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے 1974ء میں پاکستان ٹیلی وژن سے وابستگی اختیار کی،دس سال تک لاہور مرکز پر خدمات انجام دینے کے بعد پی ٹی وی اکیڈمی اسلام آباد سے بطور انسٹرکٹر منسلک ہوئے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں کنٹرولر پروگرامز، جنرل مینیجر پی ٹی وی ورلڈ ، جنرل مینیجر پی ٹی وی اسلام آباد اور ڈائرکٹر پروگرامز کے عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ 2008ء میں پی ٹی وی سے ریٹائر ہوئے۔ خواجہ نجم حسن کے کریڈٹ پرادب اور موسیقی کے لاتعداد پروگرام ہیں جن میں داستان گو، سخن ور، ٹال مٹول ، ترنم، سر کا سفر، میری پسند ، تان سین، چلمن، دنیا مری جواں ہے، اپنا مقام پیدا کر اور مسرت نذیر کا شادی بیاہ کے گیت سر فہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2004ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP