2002-08-14
7019 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ منیزہ ہاشمی
منیزہ ہاشمی
پاکستان کی معروف میڈیا پرسن منیزہ ہاشمی فیض احمد فیض کی چھوٹی صاحب زادی ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اور پھر ڈائرکٹر پروگرامز کے عہدے تک ترقی کی۔ اس وقت ایک نجی چینل سے بطور کنسلٹنٹ وابستہ ہیں۔ ایک کتاب Who am I کی مصنفہ ہیں۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2002ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔