Mehtab Akbar Rashidi
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مہتاب اکبر راشدی

مہتاب اکبر راشدی

پاکستان کی معروف اینکر پرسن، سرکاری افسر اور رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی 3 مارچ 1947ء کو نوڈیرو میں پیدا ہوئیں۔ سندھ یونیورسٹی اور میساچوسٹس یونیورسٹی امریکا پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کی اسناد لیں۔
سندھ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف سندھولوجی کی ڈائریکٹر ، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ریجنل آفس کی ڈائریکٹر اورسندھ گورنمنٹ میں ڈائریکٹر لیاقت لائبریری، سیکریٹری کلچر اینڈ ٹورزم اور سکریٹری یو تھ افئیرزاینڈ اسپورٹس کے مناصب پر فائز رہیں۔ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد پروگراموں کی میزبانی کی۔ 2013ء میں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی جانب سے سندھ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2003ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP